قلات سے برآمد 2 نعشوں کی شناخت بطور جبری لاپتہ افراد کے ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخڑی، گندہ گین سےبرآمد ہونے والی 2 نعشوں کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہے جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

مقتولین کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد حنیف اور بسم اللہ ولد غلام سرور کے ناموں سے ہوگئی ہے، جو مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

دونوں نوجوانوں کو گذشتہ مہینے، 29 مئی کو مستونگ سے قلات کے علاقے منگچر کی جانب سفر کے دوران پاکستانی فورسز “ایف سی” نے حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

حراست بعد لاپتہ دونوں نوجوانوں کی آج لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ آئی ایس پی آر نے آج قلات سے 2 اور مچھ سے5 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

مچھ سے ہلاک کئے گئے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم خدشہ ہے کہ وہ بھی جبری لاپتہ افراد ہونگے جنہیں ماورائے عدالت دوران حراست قتل کرکے فوجی کارروائی میں ان کی ہلاکت بطور عسکریت پسند ظاہر کی جارہی ہے۔

Share This Article