بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں آج نامعلوم مقام سے داغے گئے متعدد راکٹ مختلف علاقوں میں آ گرے، جن میں میر احمد خان روڈ اور فقیر محمد روڈ شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
راکٹ فائر کیے جانے کی سمت اور نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
علاقہ مکینوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں مقامات پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔