تمپ: دازن سے نعش برآمد، شناخت رستم کے نام سے ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے تمپ کے علاقے دازن میں واٹر سپلائی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت رستم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جو گووک، مند کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article