بلوچستان کے علاقے قلات اور نال سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے۔
قلات کے علاقے شیخڑی گندہ گین سے 2نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کا تعلق مستونگ سے بتایاجارہا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مطابق دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
لاشوں کو شناخت کے لئے آر ایچ سی مندے حاجی منگچر منتقل کردیا گیا ہے۔
ہلاک نوجوانوں کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد حنیف اور بسم اللہ ولد نامعلوم ساکنان پڑنگ آباد ضلع مستونگ سے ہوگئی ہے۔
مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے نال سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق لاش نال کلیڑی کی حدود میں لیویز کو ایک لاش ملی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے جس کا نام محمد اشرف ولد غلام نبی ساکن کراچی درج ہے۔
نال لیویز نے لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔