مستونگ : مسلح افراد کیسکو کے عملے کو یرغمال بناکر گاڑیاں چھین کرفرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کیسکو کے عملے کو یرغمال بناکر گاڑیاں چھین کرفرار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ کے علاقے صدیق آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے کیسکو کے عملے پر حملہ کردیا اور انہیں یرغمال بناکر ٹرک ،کرین اور پک اپ گاڑی چھین کرفرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article