کوئٹہ، تمپ اور اوستہ محمد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ، مکران ڈویژن کے علاقے تمپ میں فائرنگ کے2 مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اوستہ محمد میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے نیوسریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ریڑھی بان ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اور لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا۔

واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عامر نور کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ کے علاقے کونشقلات کے رہائشی تھے۔

وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ علاج کی غرض سے کراچی جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے بس کو روک کر انہیں نیچے اتارا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا اوستہ محمد کے علاقے غریب آباد کا رہائشی سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب علی شہر کی طرف جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے ریلولے پھاٹک جیکب آباد روڈ پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

وجہ پرانی سیاہ کاری بتائی جاتی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیاہ کاری کا الزام تھا جس کا تصفیہ بھی ہوا تھا مارنے والاان کا کزن بتایا جاتا ہے ۔

واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔

مزید کاروائی اوستہ محمد پولیس کررہی ہے ۔

Share This Article