آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
47

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کل رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر تیرتیج آواران کے مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے دو راکٹ فائر کئے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف مقبوضہ بلوچستان میں متواتر پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قابض ریاست کے افواج اور تنصیبات کے علاوہ معاشی نظام کو نشانہ اس وقت تک بنا تے رہیں گے جب تک پاکستانی افواج مقبوضہ بلوچستان سے انخلاء پر مجبور نہ ہو۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here