اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائی میں اُن کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی افواج نے لبنان کے کچھ علاقوں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی بقع کے علاقے میں واقع تمنین الفوقہ گاؤں اور ساحلی شہر صور کے قریب واقع ایک گاؤں میں انخلا کی متعدد وارننگ جاری کیں جس کے بعد اُن علاقوں سے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق الخیام قصبے میں گذشتہ رات تقریبا 10 منٹ میں سات فضائی حملے کیے گئے۔