ایچ آر سی پی چیئرپرسن کراچی میں گرفتار، بلوچستان متعلق تفتیش بعد رہا

0
37

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئر پرسن اسد اقبال بٹ کو پولیس نے کراچی میں گرفتار کرکے بلوچستان متعلق تفتیش کے بعد چھوڑ دیاہے۔

اسد اقبال بٹ کو کراچی سے گلبرگ تھانہ پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی پولیس نے انکے تنظیم کے چیئرپرسن کو بناء کسی وجوہات کے تحویل میں لیکر گھنٹوں حراست میں رکھا، پولیس کے ایسے اقدامات پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان کو ہراساں کرنے اور خاموش کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے اسد اقبال بٹ ایچ آر سی پی کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر آواز اُٹھاتے رہے ہیں، بلخصوص بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوتے ہیں۔

بی بی سی اردو کے صحافی ریاض سہیل کے مطابق اسد بٹ سے پولیس نے بلوچستان مسئلے پر تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا ہے تاہم انکی گرفتاری کی وجوہات پولیس کی جانب سے میڈیا کو فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here