ضلع آواران پاکستانی فوج نے ایک خاتون کو حراست میں لینے بعد شدید تشدد بعد نیم مردہ حالت میں ایک دن بعد گھر کے باہر پھینک دیا۔
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے اتوار کے روز ضلع آواران کے علاقے زیارت ڈن میں دوران آپریشن ایک خاتون رضیہ زوجہ سخی داد کو حراست بعد اپنے ساتھ آرمی کیمپ لے گئے، دوران آپریشن انکے گھروں میں موجود تمام اشیاء کو لوٹنے کے ساتھ بی بی رضیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر فوجی گاڑی میں پھینک گیا۔
نمائندہ سنگر کے مطابق آج بی بی رضیہ کو شدید زخمی و نیم مردہ حالت میں انکے گھر کے سامنے پاکستانی فوجی اہلکار پھینک گئے ہیں۔انکو شدید جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب بلوچ خواتین کو اغوا انکو جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ رہی ہے۔