ایچ آر سی پی چیئرپرسن کوبلوچ راجی مچی سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ،سمی بلوچ

0
49

وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں ہیون رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئر پرسن اسد اقبال بٹ کی کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئر پرسن اسد اقبال بٹ صاحب کو کراچی میں پولیس نے پانچ گھنٹے تک بے جا حراست میں رکھ کر مختلف الزامات اور غیر متعلقہ سوالات پوچھے جس میں گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ہونےوالے 28 جولائی کو ہونے والی (بلوچ راجی مچی) کے بارے میں پوچھ کرتنگ کرنے اور بلوچ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کیسز سے دور رہنے کو کہا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کی کارروائیوں سے واضح ہے کہ ریاست ایک پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے پرتشدد کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اسد اقبال بٹ صاحب کو زیر حراست رکھنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ ریاست جبر چھوڑ دے لوگ مزاحمت چھوڈ دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here