خضدار ، پنجگور ومستونگ میں ٹریفک حادثات سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار ، پنجگور ومستونگ میں ٹریفک حادثات سے 3 افراد ہلاک پوگئے۔

خضدار کے علاقے کرخ میں ایم ایٹ روڈ نوکجو کے قریب کلی شاہوانی کے رہائشی دلمراد شاہوانی کو ایک کوچ نے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تب نہ لاتے چل بسے۔

لیویز نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

دوسری جانب خضدا ر سے تعلق رکھنے والا نوجوان پنجگور میں روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ روز محمد طارق کا پنجگور میں حادثہ ہوا تھا جنہیں مذید علاج کے لئے کراچی لیجایا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

وہ خضدار کھٹان کے رہائشی تھے۔

اسی طرح مستونگ کے قریب کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ پروبکس کار میں تصادم سے حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ مرد و خواتین و بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

نعش اور زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment