پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چھ روز قبل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے 2 بچوں سمیت جبراً لاپتہ ہونے والے بلوچ نور خاتون بچوں سمیت بازیاب ہوگئے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
واضع رہے کہ 28 اگست کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے یونائٹیڈ ہوٹل پر چھاپہ مارکر وہاں موجود سبی بدراکے رہائشی بلوچ خاتون نور خاتون، بیٹے عبدالغفار اور بیٹی بانڑی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔جنکی بازیابی کے لئے آج تربت میں بھی احتجاج کیا گیا تھا۔