پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے جانی و مالی نقصان پر رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق بلوچستان میں گزشتہ روزبارش کےباعث 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
جعفر آباد میں بچہ ندی میں گرنےسےہلاک ہوا،کوہلو میں چھت گرنےسےایک شخص ہلاک ہوا،کیچ میں دو افراد پانی میں بہہ گئے۔
بارشوں کےباعث کیچ، ہرنائی،کوہلو،جعفر آباد،قلعہ عبداللہ اورپشین میں جانی ومالی نقصان ہوا۔
بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش پسنی میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،بارکھان میں 25،کوئٹہ سریاب میں14، کوئٹہ سٹی میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔