پاکستانی فورسز ہاتھوں بلوچ خاتون 2 بچوں سمیت لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ خاتون کو2 بچوں سمیت لاپتہ کردیا ہے ۔

اس بات کی تصدیق بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے کی ہے ۔

اس سلسلے میں پانک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لاپتہ کئے گئے خاتون اور اس کے دو بچوں تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 28 اگست کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں یونائیٹڈ ہوٹل پر چھاپہ مار کر نور خاتون اور اس کے دو معصوم بچوں نانڈی اور عبدالغفار کو اغوا کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ان کی حفاظت پر گہری تشویش ہے اور ہم ان کی پاکستانی فوجی عقوبت خانوں سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچ خواتین فدائین شاری اور سمیہ بلوچ کے فورسز پر حملوں کے بعد بلوچ خواتین پرانٹیلی جنس اداروں کی نگرانی وجبری گمشدگیوں میں تیزی آئی ہے ۔

https://twitter.com/paank_bnm/status/1696888196699684995
Share This Article
Leave a Comment