بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز پر حملے کے بعد فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران 2 افرادکو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیاتھا۔
گرفتارولاپتہ افراد کی شناخت فضل الہٰی ولد الہٰی بخش اور زید ولد زاھد علی کے نامں سے ہوگئی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ شب دس بجے کے قریب جب سوراپ پل کے مقام پر دھماکہ کیا گیا اس کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے پورے گاؤں میں سرچ آپریشن کی اور اس دوران فضل الٰہی کو ان کی جنرل اسٹور سے دکان میں کام کرنے والے کم سن لڑکے کے ہمراہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فضل الٰہی جو سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث زیر علاج ہیں مقامی مسجد کے پیش امام کے بیٹے ہیں اہل خانہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی اور دکان میں ان کے ساتھ کام کرنے والے کم سن بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔