قلات میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک، بلیدہ سے مغوی کی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقت قلات میں مسافر کوچ اور زمباد گاڑی میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ بلیدہ سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ظفر ملنگ کے نام سے ہوگئی ہے۔

قلات میں مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور زمباد گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ہلاک شخص اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب بلیدہ کے علاقے سوراپ سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ظفر ولد ملنگ کے نام سے ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پولیس تھانہ سوراپ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، تاہم بعد ازاں متوفی کی شناخت ظفر ولد ملنگ کے نام سے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مقتول کو چند دن پہلے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article