بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے گوکدان ڈی بلوچ کے مقام پر گذشتہ شب زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فورسز کیمپ کو نشانہ بنایا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اسے رد کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ عسکریت پسندوں نے ڈی بلوچ کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے دھماکہ اور اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اور فائرنگ کے بعد فورسز نے گوگدان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کم سے کم 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دونوں نوجوان گاؤں میں اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے جنہیں فورسز نے حراست میں لے لیا۔جس کے بعد ان کا کوئی خبر نہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ سرچ آپریشن کے دوران علاقہ میں سرویلنس ڈرونز کا استعمال بھی کیا گیا۔
دوسری جانب فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔