بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پسنی کے علاقے چکلی سے دو نا معلوم افراد کی لا شیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں بلوچستان بھر میں درجنوں کی تعداد میں لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے جنہیں فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے جبری گمشدہ کرنے کے بعد ماور ئے عدالت قتل کیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔