قلات سے اغوا ہونے والے بینک افسران بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

قلات کے علاقے رودینجو سے اغوا ہونے والے ایم سی بی خضدار ریجن کے دو اعلیٰ افسران حاجی لشکر خان بنگلزئی اور خالد گچکی بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق حاجی لشکر خان بنگلزئی ریجنل ہیڈ آپریشنز جبکہ خالد گچکی ریجنل ہیڈ سیلز کے عہدوں پر تعینات ہیں۔

دونوں افسران کو 2 اکتوبر 2026ء کو خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے رودینجو کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔

واقعے کے اگلے روز ان کا ڈرائیور بازیاب ہوکر خضدار پہنچ گیا تھا، تاہم دونوں افسران کی واپسی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

دونوں کی بحفاظت گھروں واپسی پر ان کے اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article