پنجگور میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ شدید جھڑپیں

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب مسلح افراد کی جانب سے اہم چوک کی ناکہ بندی کے بعد فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ساتھ شدید تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے گزشتہ رات 11 بجے سے رات 2 بجے تک پنجگور کے علاقے تاسپ میں واقع اہم ‘اسٹار چوک’ کو مکمل طور پر بلاک کیے رکھا۔ اس دوران پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح اہلکاروں کے ساتھ مسلح تصادم شروع ہو گیا جس میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس جھڑپ کے نتیجے میں متعدد جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، جبکہ 3 زخمی افراد کو فوری طور پر نجی گاڑیوں اور ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت حمزہ، توصیف اور دیدگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈز کے مسلح کارندے ریاست کی سرپرستی میں خطے میں سرگرم ہیں اور ان کی آپسی چپقلش یا فورسز کے ساتھ تصادم کی وجہ سے عام آبادی شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article