بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے دشتک میں ایک ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جہاں ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شہریوں کی شناخت شاہ جان ولد داد محمد (ساکن دشت پیروتگ) اور صمد جان ولد محمد (ساکن دشت گواتے) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچستان میں بلا پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کے ذریعے عام آبادیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔