قلات میں فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک ، ساتھی زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے میں قلات میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔

واقعہ قلات کے محلہ ناصر آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اسکول ٹیچر کی شناخت غلام مصطفیٰ خان شاہوانی ولد جمعہ خان کے نام سے ہوگئی جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

اس واقعے میں ان کا ساتھی بھی زخمی ہوا ہے۔

زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

قتل کی وجوعات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سعید احمد ولد عبدالغنی سمالانی سکنہ ملکی نامی ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

Share This Article