بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کے بعد حملہ آورموقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کوئنگ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔
اطلاع ملتے ہی نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر مقتول کی شناخت سعید احمد ولد عبدالغنی سمالانی سکنہ ملکی کے نام سے ہوئی ہے۔
نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔