جھاؤ میں پاکستانی فورسز کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک کر دیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ سولہ مئی 2025 کی رات تقریباً 8 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقہ کوٹو میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کرکے راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن کے کیمپ پر یہ حملہ انتہائی قریب سے کیا اور حملہ کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے دوران دشمن فورسز کی آہ و بکا اور چیخ و پکار کی آوازیں کیمپ سے باہر سنائی دی جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن کی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہماری جدوجہد اور مسلح کارروائیاں اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارا حتمی مقصد یعنی بلوچستان کی آزادی حاصل نہیں ہوجاتا۔

Share This Article