بلوچستان کے علاقے صحبت پور اور قلعہ عبداللہ میں مختلف حادثات و واقعات میں بچہ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ اچانک بجلی کی تاروں کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی بچے کی شناخت احمد اللہ ولد نصر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فورا بعد لواحقین نے بچے کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کی ایمرجنسی میں منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔
ہسپتال میں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صحبت پورمیں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی مرحوم ظہور خان کھوسو کے فرزند ذاکر گائوں جھنڈا تالاب کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر تھریشر موڑ کاٹتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
لاش ضروری کارروئی کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا۔