بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ مشرقی بائی پاس لنک با دینی روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی ٹرانسفارمر کیساتھ نصب بم پھٹ گیا۔جس سے جانی نقصان نہیں ہوسکا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کو ئٹہ کے نواحی علا قے لنک با دینی روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جان کی با زی ہا ر گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی اور شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ مرادجمالی میں دھماکے سے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچستان کے وزیر صادق عمرانی کی رہائش گاہ کے پچھلے حصے میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد بم نصب کرکے فرار ہوگئے، بم زردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔