پسنی سے جبری لاپتہ نوجوان تشویشناک حالات میں بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان تشویشناک حالت میں بازیاب ہوگیا ہے جسے فوری طور پر علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

دو روز قبل پسنی سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے طالب علم عامر داد بخش تشویش ناک حالات میں بازیاب ہوگئے۔

فیملی نے طبی امداد کے لیے پہلے انہیں پاک اومان اسپتال اور بعد میں ایمرجنسی میں کراچی منتقل کردیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شدید تشدد سے انکی حالات نازک بتائی جارہی ہے ۔

Share This Article