بی ایل ایف نے منگچر میں موٹروے پولیس کی اسلحات و گاڑیاں قبضے میں لینے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جوری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں منگچر میں موٹروے پولیس کی اسلحات و گاڑیاں قبضے میں لینے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ 19 مارچ کو قلات کے علاقے منگچر میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کراچی کوئٹہ ہائی وے پر موٹروے پولیس کو گھیرے میں لیکر ان کی سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں ضبط کرکے انھیں انسانیت اور بلوچیت کے ناطے رہا کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فوج، اس کے نیم فوجی دستوں اور دیگر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ منگچر میں موٹروے پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزاد اور خودمختار حیثیت کی بحالی کے لیے انتھک جدوجہد کے فلسفے پر عمل پیرا رہیں گے۔

Share This Article