قلات : عسکریت پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑیاں اور اسلحات چھین لیے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات سے اطلاعات ہیں عسکریت پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑیاں اور اسلحات چھین لیے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسندوں نے موٹروے پولیس سیکٹر قلات بیٹ 12 کھڈ کوچہ کے دو پٹرولنگ گاڑیاں اسلحہ سمیت منگچر سے اغواء کر لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے بعد ازاں آفیسران کو چھوڑ دیا اور گاڑیاں اور اسلحہ لے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ آج بارہ بجے دن موٹروے پولیس کی دوگاڑیاں گشت پر تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے انھیں کھڈکوچہ کے قریب سے اغواء کر لیا۔

مسلح افراد دو گاڑیاں چاروں پولیس اہلکاروں کے کلاشنکوف اور پسٹلز اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ سب انسپکٹر نورالدین اور 3 اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

واقعے کے بعد ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے حکم جاری کیا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے پٹرولنگ گاڑیاں کلوز کیے جاہیں۔

Share This Article