پہیہ جام ہڑتال کی پاداش میں بی این پی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے گذشتہ روز پورے بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کے بعد متعدد رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پارٹی رہنمائوں  کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ، سیکرٹری انسانی حقوق احمد نواز بلوچ، موسیٰ بلوچ، ضلعی صدر غلام نبی مری غلام رسول مینگل اور دیگر بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے مارشل لاء کے دور میں ایسی درجنوں بوگس ایف آئی آر دیکھی ہیں، اگر آمروں کی حکومت کی ایف آئی آر ہمیں ڈرا نہیں سکتیں تو اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی سرفراز حکومت بھی نہیں ڈرا سکتی۔

Share This Article