اختر مینگل و دیگر پرمقدمات کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
6 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل ،گرگین مینگل اور دیگر پر جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف آج بی این پی کی طرف سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

پارٹی کال کے مطابق بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے اور بی این پی کے کارکنان روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

کوئٹہ سبی روڈ کو دشت کے مقام پر بند کیا گیا ہے اور آغا حسن بلوچ اور دیگر بی این پی کے کارکنان روڈ بند کرنے کی نگرانی کررہے ہیں ۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ ، ہیومین رائٹس سیکریٹری احمد نواز بلوچ ، سی سی ممبر و ضلعی صدر ، چیرمئن جاوید بلوچ ، ملک محی الدین لہڑی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، نسیم جاوید ہزارہ ، میر اکرم بنگلزی ، کیپٹن محمد علی ، کاول خان مری ، نعمت مظہر ، جان محمد مینگل ، حاجی رووف قمبرانئ، فیض اللہ بلوچ ، دوست محمد جتک ، ارباب نزیر ، غفار بنگلزی اس موقع پر موجود ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کی جانب سے آج علی الصبح آر سی ڈی شاہراہ کو نوشکی سٹیشن کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ احتجاجی پہیہ جام ہڑتال وڈھ میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایماء پر پارٹی قائدین و ورکروں اور قبائلی عمائدین کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر و گرفتاریوں کے خلاف کی گئی ہے۔

آج کی یک روزہ احتجاجی پہیہ جام ہڑتال مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی ضلعی کابینہ کے عہدیداروں حاجی منیر احمد مینگل لیاقت ایڈوکیٹ صاحب خان مینگل سابق صدر بی این پی نوشکی عطا اللہ مینگل، سینئر ممبر چیف عطا اللہ مینگل اور دیگر دوستوں کی زیر نگرانی جاری ہے۔

بی این پی خضدار کے جانب سے کوشک کے مقام سے روڈ بلاک کے موقع پہ بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیرمین لعل جان بلوچ ، ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی ، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ ،علی احمد شاہوانی ، سٹی صدر سفر خان مینگل سابقہ پروفیشنل سیکریٹری محمد ایوب عالیزئی ، حاجی منیر رند محمد یعقوب مردوئی موجود ہیں۔

بی این پی مستونگ کی جانب سے بھی پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کی گئی ہے۔

بی این پی گوادر کی جانب سے کوسٹل ہائی وے گوادر ڈھور چوک کے مقام پر بلاک کر دی گئی ہے اور بی این پی کے کارکنان روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام آج کے پہیہ جام ہڑتال کے سلسلے میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی کے سربراہی میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیہ جام ہڑتال اور دھرنا جاری ہے ۔

پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے میں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیرمین واحد بلوچ ضلع کوئٹہ کے نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی لعل آباد یونٹ کے ممبران چیرمین کریم محد محمد حسنی ملک بشیر شاہوانی کامریڈ حمید بلوچ ، کامریڈ قدوس بلوچ محمد قاسم مینگل آغا شکیل شاہ و دیگر شریک ہیں۔

سبی میں بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر واجہ یعقوب بلوچ کی سربراہی میں عہدیداران اور کارکنان اور کارکنان نے کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

اس موقع پر پر بی این پی سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک سلطان دھپال سینئر نائب صدر گل الرحمن نائب صدر محمد علی محمد حسنی مری فنانس سیکرٹری عبیداللہ بلوچ، ہیومن رائٹس سیکرٹری پرویز بلوچ جوائنٹ سیکرٹری محمد اعظم گورچھانی ، ملک حفیظ اللہ ہانبھی موجود ہیں ۔

سوراب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پہ سوراب سے کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ضلعی صدر عبداللطیف قلندرانی، جنرل سیکرٹری سلطان امام، نائب صدر ڈاکٹر عبدالمالک،فنانس سیکرٹری ظفر مینگل،سابقہ جنرل سیکرٹری امان اللہ مینگل،نوراحمد قلندرانی،شاکر مینگل،عبدالسلام قلندرانی سمیت دیگر لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔

پنجگور میں بھی بی این پی کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے کوئٹہ تربت پنجگور روڈ پر دھرنا دیکر سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت اٹھارہ سو کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنا قابل مزمت ہے۔ ریاستی پشت پناہی حاصل ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کے ایما پر اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد عوامی حقوق کو دبانا اور سیاسی دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر سطح پر اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے اور پارٹی کارکنان اپنے حقوق کے دفاع کے لیے پرامن طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے۔

Share This Article