انجمن تاجران کا 19 نومبرکو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے لاپتہ بچے کی عدم بازیابی کیخلاف انجمن تاجران نے 19 نومبرکو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔~انجمن تاجران بلوچستان نےدس سالہ بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف 19نومبر کو صوبہ بھر میں شٹرڈاون کا اعلان کر دیا ۔

صدر انجمن تاجر عبدالرحیم کاکڑکاکہنا ہے کہ تاجر برادری گذشتہ تین روز سے احتجاج کررہے ہیں، پولیس تاحال بچےکا بازیاب نہیں کرسکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس ہائیکورٹ اقرار کرچکے ہیں کہ سیف سٹی کے 600سے زائد کیمرے خراب پڑےہیں۔

بی این پی ،پشونخوامیپ نیشنل پارٹی عوامی نیشنل پارٹی اور جے یوآئی نے شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

عبدالرحیم کاکڑکاکہنا ہے کہ شدت پسندی اور اغواء کے واقعات سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ اور امن امان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔حکومت فوری طور پر بچے کوبازیاب کرواکر ملزمان کو گرفتار کرے ۔

تنظیم چوک پرتمام قوم پرست اور سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment