دکی و مند میں فائرنگ وکوئلہ کان حادثہ سے 2 افراد ہلاک، تربت سے برآمد نعش کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور مند میں فائرنگ اور کوئلہ کان حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تربت کے علاقے گیبن کلاتک سےملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی ہے۔

دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کانکن اسماعیل ہلاک ہوگیا ۔

ریسکیو ٹیموں نے نعش ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ۔

دوسری جانب ضلع تمپ کی تحصیل مند میں گاڑی پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماجد ولد رسول بخش ساکن گوبرد مند نامی شخص کو قتل کردیا۔

علاوہ ازیں تربت کے علاقے گیبن کلاتک سے ملنے والی لا ش کی شناخت ہوگئی ہے ۔

گیبن کلاتک زبیدہ جلال روڈ سے گزشتہ شب ملنے والی لاش کی شناخت شیر جان ولد منیر احمد سکنہ سورگ بازار کلاتک کے نام سے کی گئی ہے۔

میت کو ان کے چاچا نے شناخت کیاہے۔

پولیس نے گزشتہ شب لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی تھی۔ مقتول تربت پریس کلب کے ممبر اور جنگ اخبار کے نمائندہ زاھد دشتی کا قریبی رشتہ دار ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article