پنجگور میں پولیس اہلکار کے گھر پر فائرنگ ودستی بم حملہ، 1 اہلکارہلاک، تربت سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقےاضلاع پنجگور اور کیچ میں پرتشدد واقعات کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان ولد محمد ابراہیم کے گھر پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور دستی بم پھینک کر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے اور علاقے کی گھیرا بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب تربت مند روڈ پر واقع علاقے ‘گیبن’ کے قریب مین روڈ کے کنارے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، جبکہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش کو سڑک کنارے پھینک دیا گیا ہے۔

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article