بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سکول وین سے اغو ہونے والا بچہ دوسرے روز بھی بازیاب نہ ہوسکا ،لواحقین نے بلیلی کسٹم پر دوبارہ دھرنا دیں دیدیا ہے ۔
کوئٹہ کے تاجر حاجی راز محمد عرف حاجی لونگ کے دس سالہ بیٹے محمد مصویر کو جمعہ کو صبح ملتانی محلے سے تین نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا ۔
دوسرے روز بچہ بازیاب نہ ہونے پر بلیلی کسٹم پرتاجر برادری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیدیا۔
دھرنے سے روڈ بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ،کراچی سے افغانستان جانے والی مال بردار ٹرکس پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راز محمد نے کہا کہ کوئٹہ گوالمنڈی تھانے میں ایف آئی درج ہونے کے باوجود بچہ بازیاب نہیں ہوسکا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی طالب علم محمد مصویر کو باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔