بلوچستان کے علاقے خضدار میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں2 مشتبہ افراد کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےدعوے کے مطابق مطابق خضدار میںمشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
دعوے میں کہا گیا کہ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، 8 کلو دھماکا خیز مواد اور ایک میگنیٹ آئی ایس ڈی برآمد ہوئی ہے۔
مزید بتایا کہ عسکریت سے دستی بم، پراکارڈ، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے حسب روایت ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔
واضع رہے کہ گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں ایک مقابلے میں 3 افراد ہلاک کئے جن کی بعدازاں شناخت بطور لاپتہ افراد کے ہوگئی تھی ۔