پاکستانی فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 3عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان کے دعوے کے مطابق مطابق ہلاک اور گرفتار عسکریت پسندوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے تاہم آزاد ذرائع سے تاحال ان افراد کا کسی تنظیم سے تعلق پتا نہ چل سکا اور نہ ہی مقابلے میں مارے جانے کی تصدیق ہو سکی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ راڑہ ہاشم کے علاقے میں ایک تخریبی سرگرمی کے لیے عسکریت پسند موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی، ایف سی اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے جن کا سامنا 10 سے زائد عسکریت پسندوں سے ہوا۔
اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک اور 2 گرفتار ہوئے جبکہ ان میں سے پانچ سے سات رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی کی متعددکارروائیاں متنازع و مشکوک ثابت ہوچکی ہیں۔جس کی کارراوائیوں میں ہلاک ہونے والے متعددافراد پہلے سے لاپتہ یا پولیس لاک اپ سے نکال کر جعلی کارروائیوں میں قتل کرنے کے کارنامے سامنے آچکے ہیں ۔