بلوچستان کے پنجگور کے علاقے تسپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایاز ولد خدا رحم نامی شخص ہلاک ہوگیا، اس دوران امین اللہ ولد برکت اللہ کو اغواءکرلیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں آپس میں کزن ہیں، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔