ڈیرہ مراد جمالی : تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پرراکٹوں سے حملہ، مشینریز کو نقصان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تعمیراتی کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعدتعمیراتی کام بند کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانہ کی حدود پٹ فیڈر پیروپل کے قریب روڈ کی تعمیراتی کمیپ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے راکٹ لانچر داغے گئے جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اس سے کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعے کے بعد تعمیراتی کام بند کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی ۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article