جبری لاپتہ طلبا رہنمابابل ملک کے لواحقین کی وی بی ایم پی قیادت سے ملاقات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جسے 6151 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ میں آج بی ایس او پجار کے جبری لاپتہ مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کے بھائی نثار احمد اور دیگر لواحقین نے وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور حوران بلوچ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بابل ملک بلوچ کی جبری گمشدگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر تنظیمی سطح پر کیس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور بابل ملک بلوچ کی گمشدگی سے متعلق درکار معلومات بھی مکمل کی گئیں۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور حوران بلوچ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ بابل ملک بلوچ کے کیس کو لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے اسلام آباد میں واقع مرکزی دفتر، بلوچستان حکومت بلوچستان، محکمہ داخلہ بلوچستان اور کمیشن کے صوبائی چیئرمین و ڈپٹی رجسٹرار کو باقاعدہ طور پر فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابل ملک بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Share This Article