بلوچستان کے ساحلی ششہر و سی پیک مرکزگوادرمیں حق دو تحریک کا کوسٹل ہائی وے پر جاری دھرنا مؤخر ہوگیا۔~حق دو تحریک بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو رات گئے پیش رفت میں گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر سربندن کے قریب جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔
اعلامیہ کے مطابق مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات کے مشکلات کے پیش نظر اور تربت تبلیغی اجتماع کیلئے تبلیغی حضرات کی درخواست پر حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے سربندن دھرنا فی الحال مختصر کرکے موخر کردیا گیا ہے۔
اس دھرنے کے بعد 12 ستمبر کو پسنی زیرو پوائنٹ میں ایک روزہ دھرنا، 19 تاریخ کو اورماڑہ زیروپوائنٹ اور اس کے بعد جیونی زیروپوائنٹ پر ایک روزہ دھرنا دیا جائے گا۔اگر ان دھرنوں کے دوران مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو ایک بڑا فیصلہ کن دھرنا غیر معینہ مدت کے لئے کسی بھی جگہ دیا جائے گا۔
واضع رہے کہ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حق دو تحریک کے دھرنے کو عوامی کمک و حمایت حاصل نہیں ہے ۔