بلوچستان کے علاقے وندر میں قریب کار اور مسافر کوچ میںتصادم سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ وندر کے علاقے پیر مجاہد کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی وندر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہلاک افراد کی لاشیں بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کی گئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور غفلت کو ممکنہ عوامل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔