گوادر میں حق دو تحریک کادھرنا شروع، کوسٹل ہائی وے بلاک

0
27

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں حق دو تحریک بلوچستان نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ،حسین واڈیلہ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں سربندن کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے پردھرنا دیکر بلاک کردیاہے۔

دھرنے کے باعث ٹریفک مکمل معطل ہے ۔

مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی،بجلی کی فراہمی،ٹرالنگ کاخاتمہ،اداروں میں مداخلت کا خاتمہ شامل ہیں۔

دھرنا سے میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین ماجد جوہر،مرکزی سیکریٹری جنرل حفیظ کیازئی،ضلعی نائب چیئرمین حق دو تحریک ،سربندن کے چیئرمین نصیب نوشیروانی،ماہی گیر سیکریٹری ساجد امیتان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع گوادر کے عوام نے بڑی قربانیوں کے بعد ووٹ سے اپنے عوامی نمائندگی کا انتخاب کرکے ایک عام کارکن کو اپنا نمائندہ منتخب کیا،لیکن منتخب عوامی نمائندے کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں،یہ تحریک عوام کے مسائل کی بنیاد پر وجود میں آیا،اس تحریک کو عوامی تائید حاصل ہے ،جب تک آئینی حقوق حاصل نہیں ہونگے،جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مققرین کا کہنا تھا کہ مطالابت کی منظور ی کیلئے وائی چوک،گوادر پورٹ،ایکسپریس وے ،انتظامی دفاتر کو بھی جام کریں گے اور حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here