جبری گمشدگیوں پر پاکستانی فوج کا بیانیہ آج بھی وہی ہے جوبھٹو کو بیچا گیا تھا، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچوں کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل پر پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کا بیانیہ آج بھی وہی پرانا جھوٹ ہے جو اسد اللہ مینگل اور احمد شاہ کرد کی جبری گمشدگی اور قتل کے وقت ذوالفقار علی بھٹو کو بیچا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی فوج اور سکیورٹی فورسز بلوچوں کو ان کے گھروں اور عوامی مقامات سے اغوا کر کے خفیہ اذیت خانوں میں منتقل کرتی ہیں، جہاں انہیں دنوں، مہینوں بلکہ برسوں تک لاپتہ رکھ کر اذیتیں دی جاتی ہیں۔اس کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر ڈھٹائی سے دعویٰ کرتا ہے کہ لاپتہ بلوچ فورسز کی تحویل میں نہیں بلکہ پہاڑوں، افغانستان یا ایران میں ہیں۔

رحیم بلوچ نے کہا کہ حکومت، پارلیمان، عدالتیں اور ضمیر فروش میڈیا اس جھوٹے بیانیے کو سچ ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں، جبکہ پنجاب کے عوام بغیر سوال کیے اسے مان لیتے ہیں۔

Share This Article