بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور سبی میں بارودی سرنگ دھماکا اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افرد ہلاک ہوگئے ۔
ڈیرہ بگٹی سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے آر ڈی 238 کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب سبی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افرادکو قتل کردیا۔
واقعہ سبی کے علاقے الٰہ آباد روڈ میں پیش آیاجہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔
حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
ہلاک افراد کی لاشیں شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔