بلوچستان کے علاقے چاغی ، گوادر اور حب سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
چاغی پیشک زردکان کے قریب پل کے نیچے سے 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ تاہم اب تک لاش کی شناخت ممکن نہیں ہوسکا۔
پولیس اور لیویز مزید تفتیش کررہے ہیں۔
دوسری جانب ساحلی شہر گوادر سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ جس کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گوادر اسپتال انتظامیہ نے لاش کو اسپتال کے پیچھے کھلی آسمان کے نیچے رکھ دی ہے۔
تاہم لاش کی شناخت ابتک ممکن نہیں ہوسکا ہے ناہی انتظامیہ نے اسپتال عملے کی اس غیر ذمہ دارانہ عمل پہ کوئی ایکشن لی ہے۔
اسی طرح حب میں برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
گڈانی اسٹاپ کے قریب برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق مینRCDشاہراہ گڈانی بس اسٹاپ کے قریب سے گزرنے والی برساتی نالے سے ہفتہ کے روز 30سالہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور شناخت نہ ہونے کے سبب لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا ۔
متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔