وڈھ وکوہلو میں حادثات و وقعات سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے وڈھ اور کوہلو میں دومختلف حادثات و واقعات سے 12 سالہ طالب سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میاندرایریا میں موٹر سائیکل سوار اورسرف گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

موٹر سائیکل سوار اور سرف فارنرگاڑی میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار محمد اسلم ولد جان محمد محمد زئی مینگل نامی شخص موقع پرہلاک ہوگیا۔ جس کا تعلق کاکاہیروڈھ سے بتایا جارہا ہے۔

بسم اللہ ولد عبدالحمیداور حکمت اللہ ولد عبدالحمید نامی دونوں زخمیوں جو سگے بھائی ہیں اور انکا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا رہا ہے کو زخمی حالت میں فوری طورپر ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی ہے۔

دوسری جانب کوہلو میں مولانا عبدالمالک مدرسے میں 12 سالہ طالب علم بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے طالب علم منظور احمد ولد امیر حمزہ سب تحصیل سفید کی رہائشی ہے جو پانی کی موٹر مشین کے تار لگاتے وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ مدرسے میں کرنٹ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک طالب علم ہلاک ہوا ہے۔

اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا کہ بلوچستان ضلع کوہلو میں اکثر مدرسوں میں کوئی سہولت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس طرح کے واقعہ رونما ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوہلو ہسپتالوں میں کوئی موت واقعہ ہوتی ہے تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے فلاں شخص ہلاک ہوگیا ہے،، مگر گزشتہ روز مولانا عبدالمالک کے مدرسے میں پانی کی موٹر مشین کے تار لگاتے وقت بجلی کی کرنٹ لگنے سے 12 سالہ طالب علم منظور احمد ہلاک ہوا ہے، اس چیز سے واضح ہوتا ہے کہ بچے کی موت مدرسے کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔

آخر میں عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مدرسے میں ہلاک ہونے والے بچے کی موت کا نوٹس لیکر تحقیقات کیا جائے تاکہ آئندہ دینی مدارس و مساجد میں اس طرح کا افسوسناک واقعہ پیش نہ آئے۔

Share This Article
Leave a Comment