کوئٹہ مظاہرین پر تشدد کیخلاف آج گوادر وتربت، کل پنجگور میں  احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے پرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد کے خلاف حق دو تحریک نے گوادر سمیت مکران بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرنے کا علان کیا ہے۔

اس سلسلے میں حق دو تحریک بلوچستان نے احتجاجی شیڈول جاری کردیا۔

حق دو تحریک بلوچستان کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین پر ریاستی پولیس گردی اور بلوچستان حکومت کی بدمعاشی کے خلاف اور لاپتہ ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے گوادر میں کل 14 جولائی بروز اتوار شام 5 بجے جاوید کمپلکس سے مکی مسجد تک حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ کی سربرائی میں ایک احتجاجی ریلی نکال جائیگی۔

اس کے علاوہ حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے آج تربت کیچ میں اور کل پنجگور میں بھی احتجاجی ریلی اور مظاہرے ہوں گے اس سلسلے میں  عوام الناس، سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی سے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment