بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے دوسرا کوئی حل نہیں ہے ، بلوچستان میں بلوچ عسکریت پسندوںکیخلاف فوجی آپریشن ضرور ہوگا۔
کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں جہاںعسکریت پسندوں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا اور آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا۔
سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے، مصور کاکڑ میرے بچوں کی طرح ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے؟
ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہوں پریقین نہیں رکھتا، جب تک ایوان کا اعتماد مجھ پر ہے تو میں وزیراعلیٰ رہوں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں صرف اور صرف بلوچ عسکریت پسند تنظیموں بی ایل اے ، بی ایل ایف سمیت ان کے اتحاد "براس” کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔